شوبز
اداکار طاہر انجم پر تشدد ، پی ٹی آئی ورکر انیلہ ریاض پر مقدمہ’ گرفتار
اداکار طاہر انجم پر تشدد کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا

لاہور(شوبزڈیسک) پنجاب اسمبلی کے سامنے اسٹیج اداکار طاہر انجم پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر متن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے سامنے سے گزرتے ہوئے اداکار طاہر انجم کو کار میں بیٹھے ہوئے مزکورہ خاتون نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان کے کپڑے پھاڑ دئیے گئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔
پولیس نے اداکار طاہر انجم کی درخواست پر مقدمہ درج کیا۔ مقدمہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی انیلہ ریاض اور ان کے نامعلوم ساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا۔پولیس نے انیلہ ریاض کو طاہر انجم پر تشدد کے مقدمہ میں گرفتار کر لیاہے۔