پاکستان
پاکستان کو میثاق پاکستان کی ضرورت، تمام سیاسی جماعتیں کو یکجا ہونیکی ضرورت ہے: کیپٹن (ر) صفدر
وہ حل پیش کیا ہے جو اگر ہوجائے تو شاید ملک کا کچھ بچ جائے لیکن اس میثاق پاکستان میں عمران خان کبھی حصہ نہیں ڈالے گا کیوں کہ اس کا مشن ہی غیر مستحکم پاکستان ہے

لاہور(کھوج نیوز) قومی اسمبلی کے سابق ممبر کیپٹن (ر) صفدر نے ملکی ترقی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایسا پیغام دے دیا ہے کہ ملک کے تمام سیاستدان سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء و قومی اسمبلی کے سابق ممبر کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کے لئے ہمیں مل کر اس بارے میں سوچنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے ایک بار پھر اب پاکستان کو میثاق پاکستان کی ضرورت ہے، تمام جماعتیں بیٹھیں اور میثاق پاکستان کریں تا کہ ہمارا ملک دن دگنی ترقی کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وہ حل پیش کیا ہے جو اگر ہوجائے تو شاید ملک کا کچھ بچ جائے لیکن اس میثاق پاکستان میں عمران خان کبھی حصہ نہیں ڈالے گا کیوں کہ اس کا مشن ہی غیر مستحکم پاکستان ہے۔