پاکستان

عمران خان کا جیل سے جنرل عاصم منیر کے نام اہم پیغام، حکومتی حلقوں میں کھلبلی

ان کے بھائی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے جنرل عاصم منیر سے درخواست کی ہے کہ وہ ملک کی خاطر نیوٹرل ہوجائیں اور اس ملک کو چلنے اور سنورنے دیں: علیمہ خان

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے جیل سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے نام اہم پیغام پہنچایا جس کے بعد حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمیشرہ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان سے ان کی ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی، جس کے اختتام پر ان کے یہی دو پیغامات تھے کہ مقدمات چلائے جائیں اور جنرل عاصم منیر نیوٹرل ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بھائی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے جنرل عاصم منیر سے درخواست کی ہے کہ وہ ملک کی خاطر نیوٹرل ہوجائیں اور اس ملک کو چلنے اور سنورنے دیں۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پیغام بھیجا ہے کہ درخواست ہی کی جاسکتی ہے کہ جنرل عاصم منیر نیوٹرل ہوجائیں۔ آپ نیوٹرل ہوں گے، اس ملک کو چلنے دیں، اسے اپنا آپ سنوارنے دیں۔

علیمہ خان کا کہنا تھا ان سمیت ہزاروں لوگ اس کیس میں ملوث ہیں، جبکہ بیشتر بے گناہوں کو جیل میں ڈالا ہوا ہے، انہیں رہا کیا جائے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کیس چلا کر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے لیکن جو بے گناہ لوگ ہیں انہیں چھوڑا جائے، عمران خان ہر مرتبہ کہتے ہیں جو لوگ بے گناہ ہیں انہیں آپ رہا کریں۔ علیمہ خان کے مطابق عمران خان کا دوسرا پیغام 9 مئی سے متعلق ہے، انہوں نے کہا ہے کہ سیدھی سی بات ہے اس کیس میں کچھ بھی نہیں ہے۔ آپ نے صرف یہ کرنا ہے کہ 9 مئی کی ساری سی سی ٹی وی فوٹیج نکالیں اور کیس چلائیں، اس میں آپ کو سب نطر آجائے گا کہ کون ذمہ دار تھے اس کے، لیکن اس کی فوٹیج کے بغیر آپ کو پتا نہیں چلے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button