پاکستان
سینیٹر مشاہدحسین کا آرمی چیف اور وزیراعظم کے متعلق چونکا دینے والا دعویٰ
وزیراعظم کہتا ہے میرا بندہ آرمی چیف بنے، آرمی چیف کہتا ہے کہ میرا بندہ وزیراعظم بنے' میرا بند والے کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے: سینیٹر مشاہد حسین

اسلام آباد(کھوج نیوز) سینیٹر مشاہد حسین نے آرمی چیف اور وزیراعظم کے متعلق چونکا دینے والا دعویٰ کیا ہے جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ سمیت ملک بھر کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء و سینیٹر مشاہد نے وزیراعظم اور آرمی چیف متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کہتا ہے میرا بندہ آرمی چیف بنے، آرمی چیف کہتا ہے کہ میرا بندہ وزیراعظم بنے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ جو ، ”میرا بند” کا کلچر ختم ہونا چاہیے کیونکہ یہ کلچر ختم ہوگا تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ ملک کا بیڑہ غرق ہوتا جا رہا ہے عوام دن بدن پستی جا رہی ہے اور مہنگائی میں روز بروز بے پناہ اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے ، رہی سہی کسر بجلی کے بلوں نے نکال دی ہے۔