پاکستان
بیرسٹر گوہر کا فضل الرحمن سے رابطہ، دھرنے اور احتجاج میں شمولیت کی دعوت، جے یو آئی کا دو ٹوک انکار
ہم پی ٹی آئی کے مفادات کے حق میں کسی بھی دھرنے یا احتجاج میں شامل نہیں ہوں گے بلکہ ملک و قوم کی ترقی کے لئے احتجاج کریں گے : مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد(کھوج نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا جمعیت علماء اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے رابطہ، احتجاج اور دھرنے میں شمولیت کی دعوت، فضل الرحمن کا دو ٹوک جواب۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ان سے گزارش کی ہے کے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور دیگر رہنمائوں کی رہائی کے لئے ہمارے دھرنے اور احتجاج میں شرکت کریںجس پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن دو ٹوک الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے مفادات کے حق میں کسی بھی دھرنے یا احتجاج میں شامل نہیں ہوں گے بلکہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ملک و قوم کی ترقی کے لئے احتجاج کریں گے ۔