پاکستان

بجلی کے بلوں میں بے پناہ اضافہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیراعلی پنجاب نے زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی منظوری دیدی، 25 ایکڑ اراضی کے مالک کاشت کار زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کے اہل ہوں گے

لاہور(کھوج نیوز) بجلی کے بلوں میں بے پناہ اضافہ ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کسانوں کو بڑی خوشخبری سنا کر نا صرف ان کے دل جیت لیے ہیں بلکہ بجلی کے بلوں سے جان بھی چھڑوا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سولرائزیشن پراجیکٹ کے لیے کاشت کار کو صرف 33 فیصد ادائیگی کرنا ہو گی جبکہ 67 فیصد حکومت ادا کرے گی۔ ڈیزل سے ٹیوب ویل چلانے پر فی ایکڑ 3 ہزار اور بجلی سے 1500 روپے اخراجات آتے ہیں جبکہ سولر انرجی سے یہ خرچ صرف 50 روپے ہو گا۔ پہلے مرحلے میں 7 ہزار ٹیوب ویل سولر پر منتقل کیے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں مزید 10 ہزار ٹیوب ویل سولر پر منتقل ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button