کھیل
حسن علی کی ا ینجری کی وجہ سے بنگلہ دیش سیریز مشکوک
فاسٹ بولر کائونٹی کرکٹ میں مکمل میچز نہیں کھیل سکے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ایک بار پھر کہنی کی تکلیف کا شکار ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی کہنی کی تکلیف کی وجہ سے کائونٹی کرکٹ میں مکمل میچز نہیں کھیل سکے جس کے بعد انکی بنگلادیش کیخلاف سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اگست کے تیسرے ہفتے میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔اس میں حسن علی کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے کیونکہ پی سی بی فٹنس ٹیسٹ لے کر سو فیصد فٹ کھلاڑی منتخب کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔