شوبز

”بیاہے بے چارے”خواتین مردوں پر ایسے ظلم کرتی ہیں جن کا تصور بھی ممکن نہیں : شہریار منور

مرد بے چارہ بے بس کسی اپنے کو بیوی کا ظلم بتا سکتا ہے نہ غیر کو اور تشدد سہتا رہتا ہے

لاہور(شوبزڈیسک) پہلے کسی دور میں کہا جاتا تھا کہ کنوارے بیچاری اب گنگا الٹی بہنے لگی ہے اور اس معفولہ کو بھی اس طرح ادا کیا جانے لگا ہے کہ ” بیاہے بیچارے” کیونکہ گھروں میں خواتین کا مردوں پر تشدد اور سخت رویہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور کو بھی کہنا پڑ گیا ہے کہ ہمارے یہاں اگر مرد خواتین پر ظلم کرتے ہیں تو وہیں بہت سی خواتین ایسی بھی جو مردوں پر بھی انتہا کا ظلم کرتی ہیں۔شہریار منور کا پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی مردوں کو بچپن سے ہی رونے کی اجازت نہیں ہوتی، بچپن سے ہی سکھایا جاتا ہے کہ مرد کو کبھی درد نہیں ہوتا اور مرد کبھی نہیں روتا۔

اداکار نے کہا کہ جب مردوں کو درد نہیں ہوتا اور مرد روتا نہیں ہے تو پھر وہ بہت بڑا جانور بنتا ہے اور شادی کے بعد اپنی بیوی پر تشدد کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین بچپن سے ہی اپنے بچے کی اس طرح پرورش کرتے ہیں کہ وہ بہادر بنے گا اور آنسو نہ بہا کر زندگی میں کبھی کمزور نہیں پڑے گا۔شہریار منور نے کہا کہ بچپن میں والدین بچے کو رونے نہیں دیتے اور پھر شادی کے بعد بیوی مرد کو اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرنے دیتی، بیویاں اپنے شوہروں سے کہتی ہیں کہ اگر نوکری چلی گئی تو کیا ہوا، دوبارہ کھڑے ہوجائو، کوئی دوسرا کام شروع کرو اور ایسے ایسے کاموں پر مجبور کرتی ہیں کہ اگر وہ نہ کرے تو تشدد پر اتر آتی ہیں اور وہ بے چارہ بے بس کسی اپنے کو بتا سکتا ہے نہ غیر کو اور تنہا بیوی کا تشدد سہتا رہتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ مرد پر بہت ساری ذمہ داریاں ڈال دی جاتی ہیں، اسے اپنے جذبات بیان کرنے کا موقع نہیں ملتا جس کی وجہ سے اس کی شخصیت میں مسائل پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سماج میں بہت سی خواتین ایسی بھی ہیں جو مردوں پر ظلم کرتی ہیں اور وہ ظلم ایسے ہوتے ہیں کہ جن کا ہم سوچ بھی نہیں سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button