کھیل

پیرس اولمپکس مشکل میں’دریامیں آلودگی’ تیراکی کے مقابلے ملتوی

ایتھلیٹس کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریننگ سیشن منسوخ کیا گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پیرس اولمپکس کے منتظمین نے دریائے سین میں آلودگی کے باعث ٹرائی ایتھلیٹس کے ٹریننگ سیشن کو ملتوی کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دریاں میں پانی کے معیار کا تعین کرنے اور ٹیسٹ کرنے کیلئے میٹنگ ہوئی، جس میں دریا کے پانی میں آلودگی کا انکشاف ہوا۔ بعدازاں اولمپکس حکام نے ٹرائیتھلون اورینٹیشن کے تیراکی کے ٹریننگ سیشن کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔رواں ماہ کے آغاز میں دریائے سین کے پانی کو صاف قرار دیا گیا تھا تاہم پچھلے دنوں افتتاحی تقریب کے انعقاد کے بعد دریا کا پانی آلودہ ہونا شروع ہوا۔

ورلڈ ٹرائیتھلون کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایتھلیٹس کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور دریا میں پانی آلودہ ہونے کی وجہ سے ٹریننگ سیشن منسوخ کیا گیا۔منتظمین کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث دریائے سین کا پانی آلودہ ہوا تاہم 30 جولائی تک مقابلے شروع ہونے سے قبل دریا میں پانی کے بہا کی وجہ سے شفافیت کی امید ہے۔دوسری جانب پلان بی کے تحت ایونٹ کو دریائے سین کے بجائے مشرقی پیرس میں واقع ویئرس-سر-مارنے میں منتقل کردیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button