انٹرنیشنل
مودی کا روس اور یوکرائن کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ
روس کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد سے ان کا اس ملک کا پہلا دورہ اور اس کے چند ہفتے بعد ہی انہوں نے ماسکو میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا آئندہ ماہ یوکرین کا دورہ کرنے کا امکان ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد سے ان کا اس ملک کا پہلا دورہ اور اس کے چند ہفتے بعد ہی انہوں نے ماسکو میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی۔ ہندوستان نے روس پر براہ راست الزام لگانے سے گریز کیا ہے اور دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے تنازعات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کریں۔