پاکستان
جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم نے بطور اہڈہاک جج سپریم کورٹ کا حلف اٹھالیا
ایڈہاک ججز کی حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور اٹارنی جنرل انور منصور اعوان نے شرکت کی' ایڈہاک ججز سے حلف چیف جسٹس آف پاکستان نے لیا

اسلام آباد (کھوج نیوز) جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیاہے، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈہاک ججز کی حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور اٹارنی جنرل انور منصور اعوان نے شرکت کی۔ خیال رہے کہ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی تقرری ایک سال کیلئے کی گئی ہے۔ دونوں ججز کے بطور ایڈہاک ججز نام کی منظوری جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں دی گئی تھی جس کے بعد صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دونوں ججز کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیے تھے۔