انٹرنیشنل

بھارت میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات، 93افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

نیلمبور میں دریائے چلیار میں بہت سے لوگ بہہ گئے ہیں جبکہ منڈکئی میں کئی مکانات، دکانیں اور گاڑیاں ملبے تلے دب گئی ہیں: بھارتی حکام کا خدشہ

بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 93 افراد ہلاک ،100 سے زائد زخمی جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے، ضلع وایناڈ میں متعدد گھر لینڈ سلائیڈنگ کی زر میں آئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سینکڑوں افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں کے سبب ضلع وایناڈ میں متعدد گھر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئے۔ رپورٹس کے مطابق بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے 3 مختلف واقعات میں اب تک 93 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 116 افراد زخمی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منڈکئی میں پل بہہ جانے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے سبب وزیراعلی کیرالا پنارائی وجین نے عارضی پل بنا کر لوگوں کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے بھارتی حکام نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ نیلمبور میں دریائے چلیار میں بہت سے لوگ بہہ گئے ہیں جبکہ منڈکئی میں کئی مکانات، دکانیں اور گاڑیاں ملبے تلے دب گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button