شوبز

ماورا حسین نے اپنے سپنوں کے شہزادے سے ملوا دیا

ان کا بیٹر ہاف جیکٹ پہنے کسی گہری سوچ میں غرق دکھائی دے رہا ہے

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین نے اپنے چاہنے والوں کو مذاق مذاق میں اپنے ہمسفر سے ملوادیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے بیٹر ہاف کی تصویر بھی شیئر کر دی۔خیال رہے کہ اداکارہ ان دنوں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں موجود ہیں، جہاں وہ اپنے بھائی اور بھابی سے ملاقات کرنے اور سیر و تفریح کی غرض سے گئی ہیں۔

اسی دوران اداکارہ مختلف جگہوں، شاپنگ مالز، ریستوران سے کھانے پینے کی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرکے انہیں بھی اپنے ساتھ اس سفر میں شریک رکھ رہی ہیں۔ایسے میں انہوں نے انسٹا اسٹوری میں ایک پتلے کی تصویر بھی شیئر کی ہے جو سڈنی کے مقامی مال کی کسی دکان پر رکھا ہوا ہے، جس پر کورٹ، پینٹ اور شرٹ بھی موجود ہے۔ماورہ حسین نے اس کے ساتھ دلچسپ کیپشن لکھا کہ میرے بیٹر ہاف سے ملیے، اس نے شاندار لباس پہنا ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button