انٹرنیشنل

برطانیہ میں بڑھتے ہوئے نسل پرستانہ فسادات، وزیراعظم نے بڑا قدم اٹھا لیا

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے نسل پرستانہ فسادات پر قابو پانے کے لیے ''کوبرا'' میٹنگ طلب کرلی' ڈیڑھ سو شرپسندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے اورسینکڑوں کی نشاندہی ہوچکی ہے

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں بڑھتے ہوئے نسل پرستانہ فسادات کی وجہ سے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے نسل پرستانہ حملوں میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی پر غور کیا جائیگا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے نسل پرستانہ فسادات پر قابو پانے کے لیے ‘کوبرا’ میٹنگ طلب کرلی۔ میڈیا کے مطابق برطانیہ میں کوبرا میٹنگ حالت جنگ جیسی صورتحال میں بلائی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس میں گزشتہ ہفتے ہونے والے نسل پرستانہ حملوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی پر غور کیا جائیگا۔ برطانوی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ اب تک ڈیڑھ سو شرپسندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے اورسینکڑوں کی ویڈیوز سے نشاندہی ہوچکی ہے، شرپسندوں کے لیے جیلیں تیار کرلی گئی ہیں اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button