آکسفورڈ یونیورسٹی کےچانسلرکا الیکشن،بانی پی ٹی آئی انتخابی دوڑسےآؤٹ،کاغذات مسترد
یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز نےعمران خان کے کاغذات مسترد کرتے ہوئے جواز پیش کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی کریمنل ایکٹیویٹی میں ملوث شخصیت اس عہدہ کے لئے کوالیفائی نہیں کرتی

اسلام آباد(کھوج نیوز)آکسفورڈ یونیورسٹی کےچانسلرکا الیکشن،بانی پی ٹی آئی انتخابی دوڑسےآؤٹ،کاغذات مستردہو گئے۔رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نےآکسفورڈ یونیورسٹی کےچانسلرکا انتخاب لڑنے کیلئے درخواست فارم جمع کروا دیا تھا تاہم عالمی شہرت کی حامل اس یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز نےعمران خان کے کاغذات مسترد کرتے ہوئے جواز پیش کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی کریمنل ایکٹیویٹی میں ملوث شخصیت اس عہدہ کے لئے کوالیفائی نہیں کرتی۔اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹوئٹ میں مطلع کیا تھا کہ عمران خان کی ہدایت کے مطابق ان کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے الیکشن 2024 لڑنے کیلئے درخواست فارم جمع کرا دیا گیا ہے۔ عمران خان نے آکسفورڈ سے 1975 میں فلسفہ، سیاست اوراقتصادیات میں اپنی ڈگری مکمل کی، آکسفورڈ یونیورسٹی میں چانسلرکی نشست 80 سالہ لارڈ پیٹن کےاستعفیٰ کےبعد خالی ہوئی ہے۔