پاکستان
اگر عمران خان کا مقدمہ ملٹری کورٹ گیا تو ؟ اسد قیصر نے دما دم مست قلند کی دھمکی لگا دی
اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مقدمہ ملٹری کورٹ گیا تو پھر انٹرنیشنل کورٹس میں جائیں گے اور اس کے علاوہ سڑکوں میں نکل آئیں گے: اسد قیصر

اسلام آباد(کھوج نیوز) اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مقدمہ ملٹری کورٹ گیا تو؟ اس حوالے سے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دما دم مست قلندر کی دھمکی لگاتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مقدمہ ملٹری کورٹ گیا تو پھر انٹرنیشنل کورٹس میں جائیں گے اور اس کے علاوہ سڑکوں میں نکل آئیں گے اور نہ ختم ہونے والے جلسے جلوس نکالے جائیں گے جس کی تمام ذمہ داری حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے پر امن احتجاج اور جلسے جلوس نکالیں گے اگر ہمیں روکا گیا یا کوئی بھی رکاوٹ ڈالی گئی تو اس کے بعد جو ہوگا اس کی تمام ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔