الیکشن ترامیمی ایکٹ، پی ٹی آئی ریزرو سیٹوں کی بحالی کا کیس، اٹارنی جنرل طلب
عدالت نے پی ٹی آئی ریزرو سیٹوں کی بحالی کے لیے متفرق درخواست پر اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوے 23ستمبر کو طلب کرلیا

لاہور (کھوج نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ترامیمی ایکٹ کے خلاف اور پی ٹی آئی ریزرو سیٹوں کی بحالی کے لیے درخواست پر اٹارنی جنرل آف پاکستان کو طلب کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے امریکن نژاد پاکستانی سید اقتدار حیدر اور شہری منیر احمد کی متفرق درخواستوں پر سماعت کی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ منیر احمد کیس میں فریق بنایا جاے کیونکہ وہ کیس کا مثاثرہ فریق ہے۔متفرق درخواست میں الیکشن ایکٹ میں ترامیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ سپریم کورٹ سے معلومات لے کر بتائیے کہ کیا درخواست پر نوٹس جاری ہوگئے یا نہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے درخواست کی مخالفت کی تھی اور بتایا کہ سپریم کورٹ میں بھی الیکشن ایکٹ ترامیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی ریزرو سیٹوں کی بحالی کے لیے متفرق درخواست پر اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوے 23ستمبر کو طلب کرلیا۔