پاکستان

خطرناک بل کو روکنے کےلئے ہرحد تک جائیں گے،پی ٹی آئی رہنما اسد قیصرکا حکومت کو الٹی میٹم

اسد قیصر نے کہا کہ ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ آیا ہوں، کوشش کریں گے کہ آج اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں

پشاور(کھوج نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصرکا کہنا ہے کہ حکومت جو بل لا رہی ہے جسے روکنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے، یہ بل انتہائی خطرناک ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ آیا ہوں، کوشش کریں گے کہ آج اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں۔ اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت ایک شخص کو فائدہ دینے کے لیے سب کچھ کر رہی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ کس کے پاس اتنی طاقت ہے کہ نقاب پوش افراد پارلیمنٹ میں گھس کر اراکین کو اٹھائیں؟ جمہوریت میں یہ چیز نہیں چلتی۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور صوبے کے چیف ایگزیکٹیو ہیں، وہ 4 کروڑ لوگوں کی نمائندگی کر رہے ہیں اور بطور وزیرِ اعلیٰ ملاقات کے لیے گئے تھے۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ بارڈر اور صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال کے بارے میں لوگوں سے ملیں گے۔ واضح رہے کہ عمر ایوب، زرتاج گل اور اسد قیصر پشاور ہائی کورٹ پہنچے تھے، جہاں انہوں نے راہداری ضمانت کی درخواستیں دائر کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button