پاکستان
غلطیوں سےسبق سیکھنا چاہیے،گرفتار اراکین اسمبلی کے معاملےپرکمیٹی بنائیں،نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا مطالبہ
اسحاق ڈار نے کہا کہ دیکھا جانا چاہیے جو ملک 2017ء تک بہتر معیشت کی جانب جارہا تھا، اس ملک کی معیشت 2022ء میں کیوں خراب ہوئی؟

اسلام آباد(کھوج نیوز)غلطیوں سےسبق سیکھنا چاہیے،گرفتار اراکین اسمبلی کے معاملےپرکمیٹی بنائیں،نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا مطالبہ۔رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ دیکھا جانا چاہیے جو ملک 2017ء تک بہتر معیشت کی جانب جارہا تھا، اس ملک کی معیشت 2022ء میں کیوں خراب ہوئی؟ غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔ انہوں ںے کہا کہ گرفتار اراکین اسمبلی کے معاملے پر کمیٹی بنائیں جس میں سب شامل ہوں بلاول بھٹو صاحب کی تجویز سے اتفاق کرتے ہیں حکومت اس معاملے میں مکمل تعاون کرے گی۔