پاکستان

وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور نےکون سی شخصیات سے معافی مانگی؟صحافی اعزازسید نےکہانی کھول دی

معروف صحافی اوریوٹیوبراعزازسید نےانکشاف کیا ہےکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سنگجانی جلسہ کے بعد اسلام آباد کے ایک خاص مقام پر 3 اہم ترین شخصیات سے معافی مانگی تھی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور نےکون سی شخصیات سے معافی مانگی؟صحافی اعزازسید نےکہانی کھول دی۔رپورٹ کے مطابق معروف صحافی اوریوٹیوبراعزازسید نےانکشاف کیا ہےکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سنگجانی جلسہ کے بعد اسلام آباد کے ایک خاص مقام سےکال آئی تھی جہاں پر انھیں فوری طور پر طلب کیا گیا گیا تھا۔اعزاز سید نےکہا کہ علی امین گنڈا پورکو سنگجانی جلسہ کے بعد اغوا نہیں کیا گیا تھا بلکہ انھیں جلسہ میں اپنے نامناسب خطاب پر بلایا گیا تھا۔انھوں نے بتایا کہ اس موقع پر 3 اہم ترین شخصیات سے معافی مانگی تھی جہاں پر انھیں وارننگ دی گئی تھی کہ اگرانھوں نے اپنا طرزعمل تبدیل ناکیا توانھیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔واضح ہوکہ علی امین گنڈاپور نےاسلام آباد کی منڈی مویشیاں سنگجانی میں جلسہ عام سےخطاب کرتےہوئےکہا تھا کہ وہ اگلے 15 دنوں کےاندر بانی پی ٹی آئی کو جیل سے چھڑا کر لے جائیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button