انٹرنیشنل

امریکا نےمتحدہ عرب امارت کو اہم دفاعی شراکت دارکا درجہ دے دیا

امریکا اورمتحدہ عرب امارات دفاعی ٹیکنالوجی کا تبادلہ کریں گے۔ اعلامیےمیں بتایا گیا ہےکہ امریکی صدرجو باہیڈن سےاماراتی صدرشیخ محمد بن زاید کی ملاقات ہوئی ہے

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا نےمتحدہ عرب امارت کو اہم دفاعی شراکت دارکا درجہ دے دیا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کےمطابق امریکا اورمتحدہ عرب امارات دفاعی ٹیکنالوجی کا تبادلہ کریں گے۔ اعلامیےمیں بتایا گیا ہےکہ امریکی صدرجو باہیڈن سےاماراتی صدرشیخ محمد بن زاید کی ملاقات ہوئی ہےجس کےدوران دفاع، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ، بھارت اور یورپ کے درمیان اقتصادی راہداری قائم کرنے کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ اعلامیے کے مطابق یہ راہداری بھارت، امارات، سعودی عرب، اردن، اسرائیل اور یونان کو آپس میں جوڑے گی۔ یاد رہے کہ امریکا نے 2016ء میں بھارت کو اہم دفاعی شراکت دار کا درجہ دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button