انٹرنیشنل

ایران نے اسرائیل پر حملے کی تیاریاں مکمل کرلیں’ امریکی اخبار کا دعویٰ’ یورپی ممالک میں ہلچل

ایران آئندہ چند گھنٹوں میں اسرائیل پر میزائل اور ڈرونز سے حملہ کر سکتا ہے: امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ ، اسرائیلی حکام بھی جواب دینے کیلئے تیار

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے اسرائیل پر حملے کی تیاریاں کمل کرلی ہیں اس حوالے سے امریکی اخبار کے دعویٰ نے یورپی ممالک میں ہلچل مچا کر رکھ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اسرائیلی حکومت اور امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایران آئندہ چند گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ایرانی حملے میں تین اسرائیلی فضائی اڈوں اور تل ابیب کے قریب قائم انٹیلی جنس مرکز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، اسی لیے انٹیلی جنس مرکز کو پہلے ہی خالی کروایا جاچکا ہے۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے میں اسرائیل کی جانب ڈرونز اور میزائل داغے جاسکتے ہیں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینئل ہیگارے کا کہنا ہے کہ امریکا نے ممکنہ ایرانی حملے سے متعلق اسرائیل کو آگاہ کیا ہے، اسرائیل اپنے حلیف ممالک کے ہمراہ انتہائی چوکس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button