پاکستان

ملائیشیاء کےوزیرِاعظم کو وزیرِاعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا

ملائیشیاء کے وزیرِاعظم داتو سری انور ابراہیم وزیرِاعظم ہاؤس پہنچے تو محمد شہبازشریف نےان کا استقبال کیا

  اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملائیشیا کے ہم منصب نے ملاقات کی۔ ملائیشیاء کے وزیرِاعظم داتو سری انور ابراہیم وزیرِاعظم ہاؤس پہنچے تو محمد شہبازشریف نےان کا استقبال کیا۔ ملائیشیاء کے وزیرِاعظم کو وزیرِ اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

بعدازاں دونوں رہنماؤں کے مابین دوطرفہ ملاقات کے ساتھ ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس کے ساتھ ساتھ پاکستان ملائیشیا دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کا تبادلہ ہوا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر اعظم پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ ۔دورے کے دوران پاکستان ملائیشیا دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو اور دونوں ممالک کے مابین شراکت کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوگی۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم کے ہمراہ اعلی سطح کا کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں کا وفد بھی پاکستان آیا ہے۔وفد پاکستانی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں سے ملاقات کرے گا جس سے دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون کیلئے ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان-ملائیشیا بزنس فورم میں شرکت بھی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button