انٹرنیشنل

حزب اللہ کے حملے، اسرائیلی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، بکتر بند گاڑی چھوڑ کر فرار

لبنانی حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے چھوڑی گئی بکتر بندی گاڑی اسرائیلی فوج کا جال ہوسکتا ہے، حکام کو خدشہ ہے کہ بکتر بند گاڑی میں بارود بھرا ہوسکتا ہے

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان میں زمینی کارروائی کرنے والی اسرائیلی فوج حزب اللہ کے حملوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے اور کفر کلہ سے بکتر بند گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئی تھی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق حزب اللہ سے چھڑپوں کے بعد سرحدی علاقے کفر کلہ سے پسپا ہونے والی اسرائیلی فوج بدحواسی میں اپنے پیچھے بکتر بند گاڑی بھی چھوڑ گئی۔تاہم میڈیا کا بتانا ہے کہ لبنانی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے چھوڑی گئی بکتر بندی گاڑی اسرائیلی فوج کا جال ہوسکتا ہے، حکام کو خدشہ ہے کہ بکتر بند گاڑی میں بارود بھرا ہوسکتا ہے جو کبھی بھی پھٹ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button