پاکستان

آرٹیکل 63اے کیس کا فیصلہ، حکومت میدان میں آگئی، بیرون ملک سے اراکین کو واپس بلوانے کا اعلان

حکومت نے آئین کے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس میں عدالتی فیصلے کے بعد پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) آئین کے آرٹیکل 63اے نظرثانی کیس میں عدالتی فیصلے کے بعد حکومت بھی میدان میں آگئی ہے اور بیرون ملک سے اراکین کو واپس بلوانے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس بلانے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر پارلیمانی امور کی مشاورت ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس پیر کو بلائے جانے پر مشاورت کی گئی، جس کے لیے حکومت نے بیرون ملک گئے ہوئے اراکین پارلیمنٹ کو بھی واپس بلالیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نظرثانی کیس میں فیصلے کے بعد پارلیمنٹ سے آئینی ترامیم منظور کرانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ، طارق فضل چوہدری سمیت متعدد اراکین بیرون ملک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button