پاکستان

پی ٹی آئی کا احتجاج،اسلام آباد اورمینارپاکستان لاہور پہنچنےکی ہدایات جاری کردی گئیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کارکنان کو احتجاج کے لیے اسلام آباد اور لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پی ٹی آئی کا احتجاج،اسلام آباد اور مینار پاکستان لاہور پہنچنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کارکنان کو احتجاج کے لیے اسلام آباد اور لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ جو کارکن اسلام آباد پہنچ سکتا ہے اسلام آباد پہنچے اور جو لاہور کے قریب ہیں وہ مینار پاکستان پر احتجاج کے لیے پہنچیں۔ انہوں نے پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اسلام آباد کا احتجاج جاری رہے گا۔ وسٹ ریجن ، نارتھ ریجن اور ساؤتھ ریجن کے تمام دوست اسلام آباد احتجاج میں شامل رہیں گے، جو راستوں میں ہیں وہ بھی اسلام آباد پہنچیں گے جو اسلام آباد کی طرف روانہ ہوۓ ہیں وہ بھی اسلام آباد ہی پہنچیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button