کھیل

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ نے بھارت کو 58 رنز سےشکست دے دی

دبئی میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 160 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا

دوبئی(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 58 رنز سے شکست دے دی۔ دبئی میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 160 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا۔ بھارتی ویمن ٹیم ہدف کے تعاقب میں 102 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ایک اور میچ میں جنوبی افریقا نے سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔  ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں پر 118 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقا نےہدف اٹھارہویں اوورمیں بغیرکسی نقصان کےحاصل کرلیا۔ ٹی ٹوئنٹی ویمن ورلڈ کپ کےگروپ میچ میں پاکستانی اوربھارتی ٹیمزکل آمنےسامنےہوں گی۔ پاکستانی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نےکہا ہےکہ اُن سےدوستوں نے فرمائش کی ہےکہ کسی بھی ٹیم سے ہارجاؤ مگربھارتی ٹیم کوشکست دینی ہے۔ واضح رہےکہ پاکستان ویمنز نےآئی سی سی ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایشیئن چیمپئن سری لنکا ویمن کو 31 رنز سےشکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button