بانی پی ٹی آئی ملک میں ماشل لاء لگوانا چاہتے ہیں،خواجہ سعد رفیق نےخدشہ ظاہرکردیا
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ اب سول سپیس کی واپسی کا راستہ کٹھن صبر آزما اور خاصا طویل ہوگا یہ سفر گھیرا ؤجلاؤاور مار دھاڑ سے نہیں کٹے گا

لاہور(کھوج نیوز)بانی پی ٹی آئی ملک میں ماشل لاء لگوانا چاہتے ہیں،خواجہ سعد رفیق نےخدشہ ظاہرکردیا،رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے بانی پی ٹی آئی کا نام لئے بغیر کہا کہ 2013 میں وفاق میں اکثریت حاصل ہونے اور KPK میں JUI ، جماعت اسلامی اور آزاد اراکین کیساتھ ملکر اکثریت بنا سکنے کے واضح موقع کے باوجود پی ٹی آ ئی کو بطورسنگل لارجسٹ پارٹی صوبائی حکومت بنانے کیلئے فری ہینڈ دینا میاں نواز شریف اور انکی پارٹی کا اصولی جمہوری فیصلہ تھا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران نیازی اور انکے سہولت کاروں نے اسکی کوء قدر نہیں کی -روز ِ اول سے خیبر پختونخواہ حکومت کو آئین اور وفاق میں جمہوری حکومت کیخلاف حملوں کا لانچنگ پیڈ بنا لیا گیا- تبدیلی ،آزادی اور کرپشن فری گورننس کی افیون بیچی ء فوجی و عدالتی سہولت کاروں کے ساتھ سازش کرکے 2018 کا الیکشن چرایا گیا پاکستان پر ایک نفرت آلود فاشسٹ حکومت مسلط کی گئ، انصاف کے نام پر انصاف اور آئین سے کھلواڑ کیا اپنے مخالفین کو صفحِ ھستی سے مٹانے کی شرط پرعسکری و عدالتی اداروں کو دہائیوں کی جدوجہد کے بعد حاصل شدہ سول سپیس واپس پیش کر دی گئی۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ اب سول سپیس کی واپسی کا راستہ کٹھن صبر آزما اور خاصا طویل ہوگا یہ سفر گھیرا ؤجلاؤاور مار دھاڑ سے نہیں کٹے گا بلکہ منزل کو دور کر دے گابدقسمتی سے پی ٹی آئی اپنا ہی بویا کاٹ رہی ہے بھگت بھی رہی ہے اور پرانی ڈگر پر بھی گامزن ھے پی ٹی آ ئی کے کپتان آج بھی سیاسی قوتوں سے بات کرنے کی بجائے عسکری سہولت کاری یا پھر دھینگا مشتی کے ذریعے راستہ بنانا چاہتے ہیں بصورت دیگر وہ مارشل لاء لگوانا چاہتے ہیں، آپکی نفرت آمیز غلیظ سازشی سیاست نے آپکےمخالفین کو بھی ماضی کی غلاظت کے جوھڑ میں واپس دھکیل دیا نفرت کا جواب نفرت ، طاقت کا جواب طاقت سے دیا جا رہا ہے ۔خواجہ سعد رفیق نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد وہ وقت آئیگا جب آپ جان جائینگے کہ سیاسی برادری اور ریاستی اداروں کا منہ نوچ کر اور پگڑی پھاڑ کر آپ بھی اپنا منہ بچا سکیں گے نہ دستار