پاکستان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی نااہلی کیلئے درخواست دائر

رخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ وزیراعلیٰ کیخلاف پنجاب میں مختلف مقدمات درج ہیں ،علی امین گنڈاپور ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں

پشاور(کھوج نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی،درخواست ایڈووکیٹ عزیز الدین کاکاخیل کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔  درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ وزیراعلیٰ کیخلاف پنجاب میں مختلف مقدمات درج ہیں ،علی امین گنڈاپور ریاست کے  اندر ریاست قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،وزیراعلیٰ علی امین وفاقی حکومت کیخلاف عوام کو بھڑکانے کی کوشش کررہے ہیں،علی امین نے لشکر کے ساتھ وفاقی حکومت پر چڑھائی کی جو تشویشناک ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی،علی امین گنڈاپور نے جلسوں کیلئےسرکاری وسائل استعمال کئے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آرٹیکل 62کے تحت نااہل کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button