کھیل
ملتان ٹیسٹ کی پچ،کرکٹ تباہ ہوجائےگی،انگلینڈ کےسابق ٹیسٹ کرکٹرکیون پیٹرسن کی تنقید
کیون پیٹرسن نےکہا ہےکہ یہ پچ اب بھی بولرز کےلیےقبرستان ہے۔ انہوں نےکہا کہ اگریہ پچ تبدیل نہیں ہوتی اورنتیجہ نہیں آتا تو اس سے ٹیسٹ کرکٹ کو تباہ کرنے میں مدد ملےگی

ملتان(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کےسابق ٹیسٹ کرکٹرکیون پیٹرسن نےملتان ٹیسٹ کی پچ پرپھرتنقید کی ہے۔سماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس پرجاری کیےگئےبیان میں کیون پیٹرسن نےکہا ہےکہ یہ پچ اب بھی بولرز کےلیےقبرستان ہے۔ انہوں نےکہا کہ اگریہ پچ تبدیل نہیں ہوتی اورنتیجہ نہیں آتا تو اس سے ٹیسٹ کرکٹ کو تباہ کرنے میں مدد ملےگی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی بیٹنگ کے دوران بھی کیون پیٹرسن نے ملتان ٹیسٹ کی پچ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ کیون پیٹرسن نے کہا تھا کہ ملتان کی وکٹ بولرز کے لیے قبرستان ہے۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا تھا کہ ملتان کی وکٹ سڑک کا منظر پیش کر رہی ہے۔ مائیکل وان کا کہنا تھا کہ شان مسعود کی بیٹنگ کو دیکھ کر اچھا لگا، انہیں پچ سے بہت سپورٹ مل رہی ہے۔