پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نوازسےرئیر ایڈ مرل اظہرمحمود کی سربراہی میں پاکستان نیول وارکالج کے وفد کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےسی ایم انیشی ایٹو کے بارے میں خود بریفننگ دی

لاہور(کھوج نیوز) وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف سے رئیر ایڈ مرل اظہر محمود کی سربراہی میں پاکستان نیول وار کالج کے وفد کی ملاقات کی،118رکنی وفد میں پاکستان نیوی کے علاوہ 16 دوست ممالک کے افسران بھی شامل تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےسی ایم انیشی ایٹو کے بارے میں خود بریفننگ دی،اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تما م پراجیکٹ اور پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ ہم مثبت تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں، خوشحال پنجاب ہماری منزل ہے۔ عوام کو خوش دیکھنا میرے لئے ایوارڈ کے مترادف ہے۔خلوص نیت کے ساتھ کی جانے والے ہر کوشش کامیابی سے ہمکنارہوتی ہے۔

مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ بے سود میٹنگ کلچر کی بجائے عمل پر یقین رکھتی ہوں۔ مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ایگریکلچرل میکانائزیشن کاشتکاروں کے لئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب میں آرٹیفشل انٹیلی جنس یونیورسٹی کا آغاز جلد کررہے ہیں۔۔ لاہور میں کوالٹی ہائر ایجوکیشن کے لئے محمد نوازشریف آئی ٹی سٹی کا پراجیکٹ چند ماہ میں شروع ہوجائے گا۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کو لوکل اور فارن انویسٹر ز کے لئے سیف ہب بنارہے ہیں۔ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کے لئے سرخ فیتہ کلچر ہٹارہے ہیں۔ گورنمنٹ سکیموں میں لاکھوں کاشتکاروں کا اپلائی کرنا حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے۔

مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے آگے بڑھنے کی راہیں تلاش کررہے ہیں۔ مریم نوازشریف
صنفی مساوات پر یقینی رکھتی ہوں پنجاب کو خواتین کے لئے محفوظ ترین بنانا چاہتی ہوں۔ پابندی وقت اور عوام کی خدمت کا سبق اپنے والد محمد نوازشریف سے سیکھا۔ آؤٹ آف سکول بچوں کے لئے ریفارمز شروع کر چکے ہیں، نیوٹریشن پروگرام کی وجہ سے انرولمنٹ بڑھ رہی ہے۔افراط زر کا 38فیصد سے 6.9پر آنا عوام کے لئے خوشی کی نوید ہے۔
پاکستان کی معیشت میں بہتری کے اثار تیزی سے نمایاں ہورہے ہیں۔ مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ای گورننس کا کنسپٹ متعارف کراچکے ہیں۔ تعلیم اور صحت ہر فرد کا بنیادی حق ہے، پنجاب کا ہر شہری حکومت پنجاب کا سٹیک ہولڈر ہے۔ ترجیحات میں اول و آخر عوام کی فلاح و بہبود ہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی پہلی ایئر ایمبولینس کا آغاز کرنا قابل فخر ہے۔ شریمپ فارمنگ کے ذریعے لاکھوں ایکڑ بنجر اراضی استعمال میں لارہے ہیں۔ ٹوراز پر پرائم فوکس ہے، راولپنڈی تا مری گلاس ٹرین چلائیں گے۔
کامیابی کی بہت سے سٹوریز آچکی ہیں،بہت سی مزید آرہی ہیں۔ پاکستان میں سرکاری سطح کا پہلا آرٹیزم سکول اور کینسر ہسپتال بنارہے ہیں۔ پاک نیول وار کالج کے معیار کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جانا قابل فخر ہے۔
اپنے تمام مہمانوں خاص طور پر غیر ملکی افسران کا لاہور میں خیر مقدم کرتے ہیں۔

مریم نوازشریف نے واضح کیا کہ چین، سعودیہ عرب، ترکی، یو اے ای، بنگلادیش، عمان، عراق، فلسطین، یمن، ساؤتھ افریقہ سمیت دیگر ممالک کے آفیسرز کو یہاں دیکھ کر بے حدخوشی ہوئی۔ لاہور کی ثقافت اور تہذیب یقینا ہمارے مہمانوں کو پسند آئے گی۔ لاہور کی تاریخ اور اہمیت دیکھ کر آپ لوگوں کوبہت اچھا محسوس ہوگا، میں آپ کو لاہور کے ٹور کی دعوت دیتی ہوں۔ پاکستان ایسا ملک ہے جس کے پاس بے شمار ٹیلنٹ اوربے پناہ پوٹینشل ہے۔
پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت کے لئے پاک نیوی کے کردار کو سراہتے ہیں۔ دنیا میں ٹیکنالوجی کے انقلاب نے ملٹری سروس کو یکسربدل کر رکھ دیا ہے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ عوام کو گھر کی دہلیز پرعلاج کی سہولت مہیا کرنے کے لئے کلینک آن ویلز اور فیلڈ ہسپتال کا پراجیکٹ شروع کیا۔ پاکستان کی پہلی ائیر ایمبولینس کا آغاز کرنے پر فخر ہے،نازک حالت میں مریض صرف ایک گھنٹہ میں ہسپتال پہنچ سکتا ہے۔ گرین ٹریکٹر، کسان کارڈ،لائیو سٹاک کارڈ،ٹیوب ویل کی سولرائزیشن سے فارمر کی ترقی یقینی بنارہے ہیں۔ بچوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے چیف منسٹر سکول میل پروگرام شروع کیا گیا۔
مزور طبقوں کی مالی معاونت کے لئے ہمت کارڈ شروع کیا گیا ہے۔ مریم نوازشریف پنجاب میں روڈز کی بحالی اور تعمیرو مرمت چند ماہ میں مکمل ہوجائے گی۔

مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو بہتر کیا اب 700الیکٹرک بسیں لارہے ہیں۔ ڈیش بورڈ کے ذریعے تمام اشیائے خوردونوش کے نرخ کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ پوری دنیا سے کمپنیز یہاں آکر نوازشریف آئی ٹی سٹی میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت لوگوں کو قرضے دیے جا رہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمنٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ طلبہ کے لئے سکالر شپس، لیپ ٹاپ، ای بائیکس، آئی ٹی سکلز پروگرا م شروع کیے گئے ہیں۔ ٹیکنالوجی کا صحیح استعمال ضروری ہے، خود کو اپ ڈیٹ نہ کیا تو بہت پیچھے رہ جائیں گے۔ پاکستان سعودی عرب کی ترقی پر فخر کررہا ہے، سعودی ٹیکنالوجیکل ٹرانسفارمیشن متاثر کن ہے۔
پلاسٹک فری پنجاب کے ویژن پر کام جاری ہے، آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔ اینٹوں کے تمام بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پاکستان نیوی کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ وارنہ خدمات کو خراج تحسین
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پاکستان نیوی وار کالج میں ملکی اور غیر ملکی افسران کو دی جانیوالی عسکری پیشہ وارنہ تربیت کو بھی سراہا وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے میری ٹائم کی ترقی اور بلیو اکانومی کے فروغ کے لئے پاک بحری کے اقدامات کی تعریف کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، چیف سیکرٹری،ڈپٹی کمانڈنٹ کموڈور احسان احمد خان، پرنسپل سیکرٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button