پاکستان

مجوزہ 26ویں آئینی ترامیم، پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس طلب، کیا فیصلے ہوں گے؟

اجلاس میں ن لیگ، پیپلزپارٹی اور جے یوآئی سمیت دیگر جماعتوں کے نمائندے شرکت کریں گے'بلاول' اسد قیصر اور عامر ڈوگر کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم کے سلسلے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا اس اجلاس میںکیا فیصلے ہوں گے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیل سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس خورشید شاہ کی زیرصدارت پارلیمٹ ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے پر حتمی مشاورت کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار خصوصی کمیٹی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ بیرسٹرگوہر اور اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان کی بھی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ن لیگ، پیپلزپارٹی اور جے یوآئی سمیت دیگر جماعتوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ بلاول بھٹوزرداری، اسد قیصر اور عامر ڈوگر کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا یہ پانچواں ان کیمرہ اجلاس ہے۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے آئینی ترامیم کے ترمیمی مسودے پر اتفاق کرلیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button