پاکستان

الوداعی عشائیہ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دعوت قبول کرلی

چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ بار کا شکریہ ادا کیا، فل کورٹ ریفرنس25 اکتوبرکو ہے تو مناسب ہوگا الوداعی عشائیہ24 اکتوبرکو رکھا جائے

اسلام آباد(کھوج نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ بار کی الوداعی عشائیے کی دعوت قبول کرلی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 10 اکتوبر کو عشائیہ کیلئے خط لکھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار نے سیکرٹری سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کوخط لکھ کر بتایاکہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نیسپریم کورٹ بارکی دعوت قبول کرلی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ بار کا شکریہ ادا کیا، فل کورٹ ریفرنس25 اکتوبرکو ہے تو مناسب ہوگا الوداعی عشائیہ24 اکتوبرکو رکھا جائے۔ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں سپریم کورٹ بار کا الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button