پاکستان

ایم او یوز پردستخط،سعودی عرب کی مقبول فوڈ چین البیک پاکستانی مارکیٹ میں انٹری کیلئے تیار

سعودی البیک فوڈ سسٹمز کمپنی اور پاکستانی گو کمپنی نے پاکستان میں البیک کے توسیعی منصوبے کے مواقع تلاش کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط کیے ہیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سعودی عرب کی مقبول فوڈ چین البیک طویل انتظار کے بعد پاکستانی مارکیٹ میں انٹری کیلئے تیار ہے۔سعودی البیک فوڈ سسٹمز کمپنی اور پاکستانی گو کمپنی نے پاکستان میں البیک کے توسیعی منصوبے کے مواقع تلاش کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط کیے ہیں۔سعودی عرب کی البیک اور پاکستان کی گو کمپنی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح کی سرپرستی میں منعقد ہوئی جس میں پاکستانی وزیراعظم اور سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے اعلی سطح کے وفود نے شرکت کی۔
معاہدے پر دستخط کی یہ تقریب سعودی برانڈز کو بین الاقوامی سطح پر وسعت دینے اور عالمی اقتصادی میدان میں مملکت کی حیثیت کو بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کی وزارت کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔
سعودی وزارت سرمایہ کاری کے مطابق اس یادداشت پر دستخط کا مقصد اسلامی جمہوریہ پاکستان میں البیک ریستوران قائم کرنے اور چلانے کے لیے ایک سٹریٹجک شراکت داری کے امکان کو تلاش کرنا ہے، جو پاکستان تک البیک کی توسیع کی حکمت عملی میں ایک اہم قدم ہے۔
سعودی عرب کی وزارت برائے سرمایہ کاری نے البیک کے کاروبار کو پاکستان میں لانے کی کوششوں میں تعاون کا اظہار کیا ہے۔یہ اہم اقدام سعودی وژن 2030 کے مقاصد کی عکاسی کرتا ہے جس میں بھرپور قومی مہارت کی برآمدات کو بڑھانا اور عالمی سطح پر سعودی تجارت کو توسیع دینے کے لیے نئے افق کھولنا ہے۔واضح رہے کہ گو کمپنی جس میں سعودی آرامکو نے 40 فیصد حصص حاصل کیے ہیںپاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے میں ایک نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button