کھیل

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز،قومی اسکواڈ کا اعلان،بابر اعظم،نسیم شاہ،سرفرازاحمد اورشاہین آفریدی ڈراپ

شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللّٰہ شفیق، حسیب اللّٰہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ اور محمد علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے

ملتان(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان کی مستقبل کی ذمہ داریوں کو دیکھتے ہوئے سلیکٹرز نے بابر اعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللّٰہ شفیق، حسیب اللّٰہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ اور محمد علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نعمان علی، صائم ایوب، ساجد خان، سلمان علی آغا اور زاہد محمود بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے بقیہ 2 ٹیسٹ میچز 15 اور 24 اکتوبر کو ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button