پاکستان

چینی وزیرِاعظم کےدورے سےہماری دوستی مزید مضبوط اورگہری ہوگی،وزیراعظم شہبازشریف نےامید ظاہرکردی

وزیرِاعظم نےیہ بھی کہا کہ پاک چین آزمودہ اسٹریٹجک تعاون، شراکت داری علاقائی استحکام اورخوشحالی کا سنگ بنیاد ہے۔

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیرِاعظم شہبازشریف نےکہا ہےکہ چین کےوزیرِاعظم لی چیانگ کا خیرمقدم کرتےہوئےخوشی ہوئی، ان کےتاریخی اورنتیجہ خیزدورے کا منتظرہوں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ چینی وزیرِ اعظم کے دورے سے ہماری دوستی مزید مضبوط اورگہری ہوگی، ہم موجودہ اقدامات بالخصوص سی پیک پرپیشرفت کا جائزہ لیں گے۔ شہبازشریف کا کہنا ہےکہ ہم باہمی مفاد پرمبنی تعاون کے مزید نئےشعبوں کو تلاش کریں گے۔

وزیرِ اعظم نےیہ بھی کہا کہ پاک چین آزمودہ اسٹریٹجک تعاون، شراکت داری علاقائی استحکام اور خوشحالی کا سنگ بنیاد ہے۔ واضح رہے کہ چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ اپنے وفد کی قیادت کریں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب کا ایئر پورٹ پر پُرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور دیگر وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔ نورخان ایئر بیس پر چین کے وزیرِ اعظم کو دو بچوں نے گلدستے پیش کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button