اداکارہ حنا خان کی کیموتھراپی آخرمراحل میں داخل ہوگئی
بھارتی ڈراموں سےشہرت حاصل کرنے والی کینسرکا شکاربالی ووڈ کی معروف اداکارہ حنا خان کی کیمو تھراپی آخر مراحل میں داخل ہوگئی ہے

ممبئی(شوبزڈیسک) بھارتی ڈراموں سےشہرت حاصل کرنے والی کینسرکا شکاربالی ووڈ کی معروف اداکارہ حنا خان کی کیمو تھراپی آخر مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ اداکارہ نےکینسرسےمقابلہ کرنے کےاس سفرمیں ہمت و حوصلہ بننےوالےایک بال سےاپنےمداحوں کو ملوا دیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پراداکارہ نےاپنی مختلف تصاویرشیئرکیں اوربتایا کہ موذی مرض کینسر کےخلاف کیمو تھراپی بس اب آخری مراحلےمیں داخل ہونے والی ہے۔
اداکارہ نے اپنی آنکھوں کی تصاویر شیئر کی ہیں، کیمو تھراپی کی وجہ سے جن سے پلکیں اب جھڑ چکی ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں اپنی پوسٹ میں جذباتی کیپشن بھی تحریر کیا ہے۔ انہوں نےلکھا ہے کہ کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں مجھے ہمت و حوصلہ کس چیز سے مل رہا ہے؟ اس ایک پلک سے جو کسی زمانے میں میری آنکھوں کی خوبصورتی کو بڑھانے والی ایک طاقتور اور خوبصورت بریگیڈ، میری پلکوں کا حصہ تھی۔
اداکارہ نے اس سخت و مشکل طریقۂ علاج کے دوران پلکوں کے بچ جانے والے آخری بال کو بہادر اور جنگجو قرار دیتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ میں اپنی کیمو تھراپی کے آخری سائیکل کے قریب ہوں، یہ ایک پلک میری ہمت کا ذریعہ ہے، یہ میرے ساتھ اس بیماری کا مقابلہ کر رہا ہے، ہم یہ سب دیکھ رہے ہیں اور آگے بھی دیکھیں گے، ان شاء اللّٰہ۔ حنا خان نے مزید بتایا ہے کہ ایک دہائی سے کبھی نقلی پلکوں کا استعمال نہیں کیا لیکن اب شوٹس کے لیے کرنا پڑے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر اپنی ہمت خود ہی بندھاتے ہوئے یہ بھی لکھا ہے کہ کوئی نہیں، سب ٹھیک ہو جائے گا۔