پاکستان
چین کےوزیراعظم لی چیانگ کےہاتھوں گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح،نئی تاریخ رقم کردی گئی
وزیر اعظم لی چیانگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتہ سے جڑے ہوئے ہیں، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاک چین ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے عزم کی علامت ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) چین کےوزیراعظم لی چیانگ کےہاتھوں گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح،نئی تاریخ رقم کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی چیانگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتہ سے جڑے ہوئے ہیں، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاک چین ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے عزم کی علامت ہے، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہمارا عزم ہے اور ہمارے دل کے بہت قریب ہے۔
پیر کو اسلام آباد میں ’نیوگوادر انٹرنینشل ایئرپورٹ کی ورچوئل افتتاحی اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے وزیر اعظم لی چیانگ نے کہا کہ کہ گوادر ایئرپورٹ کی تکمیل اہم سنگ میل ہے، سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے پاکستان اور چین کی افرادی قوت کی کاؤشیں قابل ستائش ہیں۔