خوبرو اداکارہ دانیہ انور نے اپنی طلاق کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا
دانیہ انور نے اپنی طلاق کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا کہ لوگ کہتے ہیں کہ طلاق لے لو یہ آسان ہے لیکن جب طلاق لی تو احساس ہوا کہ یہ میرے لیے مشکل عمل تھا

لاہور(شوبز ڈیسک) خوبرو اداکارہ دانیہ انور نے اپنی پہلے طلاق کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا۔ حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دیے گئے انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا ہے کہ مجھے اپنے کسی فیصلے پر پچھتاوا نہیں ہے لیکن پہلی طلاق میرے لیے مشکل تھی۔ دانیہ انور نے اپنی طلاق کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا کہ لوگ کہتے ہیں کہ طلاق لے لو یہ آسان ہے لیکن جب طلاق لی تو احساس ہوا کہ یہ میرے لیے مشکل عمل تھا۔
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جب طلاق کا فیصلہ کیا تو اپنے گھر والوں کو نہیں بتایا کہ میں طلاق لے رہی ہوں، مگر جب انہیں اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے مجھے سپورٹ کیا کہ اب میں نے ایک فیصلہ لے لیا ہے تو اس پر پوری طرح قائم رہوں۔ دانیہ انور کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے سکون کے لیے طلاق لی اور مجھے اپنے کسی فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔