پاکستان

ملک کا سب سے بڑا نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی خصوصیات کیا کیا ہیں؟ اہم رپورٹ آگئی

ائیرپورٹ کا رن وے 3 ہزار 800 میٹر لمبا اور 45 میٹر چوڑا 'گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ائیربس A300 بوئنگ B747 سمیت دیگر طیاروں کی لینڈنگ سہولت حاصل ہوگی

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک کے سب سے بڑے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی خصوصیات کیا کیا ہیں اور یہ ایئر پورٹ سب ایئرپورٹس سے منفرد کیوں ہے؟ اہم رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے منسلک اہم منصوبے نیوگوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ ملک کا سب سے بڑا ائیرپورٹ ہے۔ ملک کے سب سے بڑے اور جدید بین الاقوامی معیار کے ہوائی اڈے کی تعمیر کا آغاز سال 2019ء میں ہوا۔ یہ ائیرپورٹ گوادر بندرگاہ سے 26 کلومیٹر کے فاصلے پر گوردانی ایریا میں تعمیر کیا گیا ہے۔ جدید چینی ڈیزائن اور تعمیراتی معیار کے مطابق 4 ہزار 300 ایکڑ پر تعمیر ہونے والے ائیرپورٹ کی تعمیرکے منصوبے پر ایک ہزار سے زائد پاکستانی اور 200 چینی انجینئرز اور ورکرز نے حصہ لیا۔

چین اور پاکستان کے اشتراک سے تعمیر ہونے والے اس ائیرپورٹ کی لاگت 55 ارب روپے سے زائد ہے۔ ائیرپورٹ کا رن وے 3 ہزار 800 میٹر لمبا اور 45 میٹر چوڑا ہوگا۔گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ائیربس A300 بوئنگ B747 سمیت دیگر طیاروں کی لینڈنگ سہولت حاصل ہوگی۔ اس ائیر پورٹ سے چین اور پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں فضائی تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ بین الاقوامی معیار کا جدید ٹرمینل 14 ہزار اسکوائر میٹر پر دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں بین الاقوامی اور اندرون ملک سفر کے ٹرمینلز ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button