نوازشریف کی دعوت پرمولانا فضل الرحمن سے ملاقات،کون سےامورپربات چیت کی جائےگی؟
عدالتی اصلاحات کے بارے میں جے یو آئی ، پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کا اتفاق راۓ بہت سی پیچیدگیوں اور خرابیوں کی اصلاح کردیگا اور آئینی ترامیم زیادہ قابل عمل و قابل قبول صورت میں سامنے آئیں گی

لاہور(کھوج نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی دعوت پرمولانا فضل الرحمن سے ملاقات،کون سےامورپربات چیت کی جائےگی؟آج جاتی عمرہ میں میاں نوازشریف کی دعوت پر مولانا فضل الرحمن سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کی ملاقات نہایت اھم ھے) توقع ھے کہ اس نشست میں عدالتی اصلاحات بارے آئینی ترمیم کے علاوہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں بد امنی ، دھشت گردی اور پاکستان مخالف مہمات کا سیاسی حل بھی زیر بحث آۓگا۔
تمام تر رکاوٹوں کےباوجود ان علاقوں میں جےیو آئی ایک پرو پاکستان مستند سیاسی قوت کے طور پرموجود ھے جسے ھر سطح پر تسلیم کیا جانا چاھئیے- امید ھے کہ عدالتی اصلاحات کے بارے میں جے یو آئی ، پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کا اتفاق راۓ بہت سی پیچیدگیوں اور خرابیوں کی اصلاح کردیگا اور آئینی ترامیم زیادہ قابل عمل و قابل قبول صورت میں سامنے آئیں
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن لاہور پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن آج نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔ ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات میں ملکی سیاسی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق دونوں سیاسی جماعتوں کی قیادت نے اس دوران مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق بات چیت کی تھی۔ مولانا فضل الرحمٰن اسی سلسلے میں قائدِ مسلم میاں نواز شریف سے ملنے کے لیے لاہور پہنچے ہیں۔