اہلیہ سارہ بھروانہ کی سالگرہ،عاطف اسلم کا محبت سے بھرپورپیغام سامنےآگیا
عاطف اسلم نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراہلیہ سارہ بھروانہ کے ہمراہ لی گئی کچھ یادگار تصاویر شیئر کی ہیں

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان کےعالمی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم نےاپنی اہلیہ سارہ کومحبت بھرے پیغام کےساتھ سالگرہ کی مبارک باددی ہے۔عاطف اسلم نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراہلیہ سارہ بھروانہ کے ہمراہ لی گئی کچھ یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں سے ایک تصویر سارا بھروانہ کے کالج کے زمانے کی ہے جس میں انہیں یونیفارم پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔عاطف اسلم نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں اس دن سے ہمیشہ مسکراتا رہتا ہوں جس دن پہلی مرتبہ ہماری نظریں ملیں۔

انہوں نے اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ میری محبت کو سالگرہ مبارک ہو۔عاطف اسلم کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر مداحوں اور مشہور شوبز شخصیات کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی سارہ بھروانہ کو سالگرہ کی مبارک باد بھی دی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔اب عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ 2 بیٹوں اور 1 بیٹی کے والدین ہیں۔