پاکستان
پاک بھارت وزرائے خارجہ میں ملاقات، دونوں ممالک میں کرکٹ بحالی کیلئے بات چیت
پاکستان نے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سے بات چیت کا آغاز کرنیکی بات کی' پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کرکٹ سے شروع ہوئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر پاک بھارت وزرائے خارجہ میں ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور سمیت دونوں ممالک میں کرکٹ بحالی کیلئے بھی بات چیت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سے بات چیت کا آغاز کرنیکی بات کی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کرکٹ سے شروع ہوئی۔ خیال رہے کہ پاکستان میں اگلے سال فروری میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی منعقد ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں طرف سے اس بارے میں بات چیت کا آغاز کردیا گیا ہے۔