کھیل

سابق لیگ اسپنرمشتاق احمد نےبنگلا دیش کرکٹ ٹیم کوایک بارپھرجوائن کرلیا

مشتاق احمد جنوبی افریقا کےخلاف دو ٹیسٹ میچزکی سیریزمیں بنگلا دیش کےاسپن بولنگ کوچنگ کی ذمےداری نبھائیں گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کےسابق لیگ اسپنرمشتاق احمد نےبنگلا دیش کرکٹ ٹیم کوایک بارپھرجوائن کرلیا۔ مشتاق احمد جنوبی افریقا کےخلاف دو ٹیسٹ میچزکی سیریزمیں بنگلا دیش کےاسپن بولنگ کوچنگ کی ذمےداری نبھائیں گے۔ بنگلا دیش کرکٹ کےآپریشنزمینجرشہریارنفیس کا کہنا ہےکہ مشتاق احمد جب بھی دستیاب ہوں گے وہ سیریزبائی سیریز ہمارے ساتھ کام کریں گے۔ واضح رہےکہ اس سےقبل مشتاق احمد نےاگست میں بنگلا دیش ٹیم کے دورۂ پاکستان میں بھی ذمےداریاں نبھائی تھیں۔ جنوبی افریقا اوربنگلا دیش کےدرمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button