کھیل

بابراعظم جلد آپ کو کھیلتا اورفارم میں نظر آئےگا،سابق کپتان کے والد نے پوسٹ کردی

اعظم صدیقی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ان شااللہ بابر اعظم جلد آپ کو کھیلتا اور فارم میں نظر آئے گا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ان شااللہ بابر اعظم جلد آپ کو کھیلتا اور فارم میں نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر کو آرام کرنے کا موقع دیا ہے۔ کچھ نہیں ہوا، ہم اللّٰہ کی رضا سے راضی تھے، ہیں اور رہیں گے۔ پاکستان زندہ باد۔ اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ کا آغاز شعر سے کیا، جس میں پروف کی غلطیاں بھی تھیں

غموں کی آنچ میں بھی مسکرا کہ چلنا پڑتا ہے

یہ دنیا ہے یہاں چہرہ سجا کہ چلنا پڑتا ہے

تمہارا قد میرے قد سے اُونچا ہی سہی لیکن

چڑھائی پر سب کو کمر جُھکا کر چڑھنا پڑتا ہے

یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ سے بابر اعظم سمیت شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔  پی سی بی کا کہنا تھا کہ بابراعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے، نوجوان کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک پرفارمرز کو انگلینڈ کے خلاف موقع دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button