صحت

زیتون کا تیل کھانےسےکون سی بیماریوں سے بچنا ممکن؟

کہا گیا ہےکہ روزانہ کھانے کےآدھےچمچ سےزیادہ زیتون کا تیل کھانےسےالزائمر کےخطرے کوان لوگوں کے مقابلےمیں 28 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہےجوکبھی یا شاذونادرہی اسےکھاتےہیں

لاہور(کھوج صحت)کہا گیا ہےکہ روزانہ کھانے کےآدھےچمچ سےزیادہ زیتون کا تیل کھانےسےالزائمر کےخطرے کوان لوگوں کے مقابلےمیں 28 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہےجوکبھی یا شاذونادرہی اسےکھاتےہیں۔ محققین کا اس حوالےسےکہنا تھا کہ زیتون کےتیل سےبنےمارجرین یا مایونیزکا ایک چمچ بھی استمعال کرنےسےڈیمنشیا (دماغی اورذہنی بیماری جس میں سوچنےسمجھنےکی صلاحیت کم ہونے کےساتھ بھولنےکی بیماری بھی ہوتی ہے)میں مبتلا ہونے کےامکانات آٹھ فیصد تک کم ہوجاتےہیں۔

 اس امریکی تحقیق میں 92,383 ایسےافراد جنکی اوسط عمر 56.4 سال تھی ان پر 28 سال تک تحقیق کی گئی۔ ہرچار سال بعد ان سےپوچھا جاتا کہ وہ زیتون کا تیل کتنی بارکھاتےہیں۔ تحقیق سےپتہ چلا کہ نہ صرف یہ بیماریوں کےخطرات کو کم کرتی ہےبلکہ اس کےمفید اثرات مردوں سےزیادہ خواتین میں پائےگئے۔ برطانوی ماہرڈاکٹرتھیوڈورڈیرمپل نےطبی میگزین کوبتایا کہ زیتون کا تیل اس قدرمفید ہےکہ یہ دوا کےطورپربھی استعمال ہوسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button