پاکستان

جیل میں ملاقات، عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو کھری کھری سنا دیں

آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں، جیل سے نکلنے کے لیے جو پلان میں نے دیا تھا اس پر کسی نے عمل نہیں کیا: عمران خان کی پارٹی رہنمائوں پر تنقید

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے لئے آنے والے پارٹی رہنمائوں کو سابق وزیراعظم نے کھری کھری سنا دیں۔

تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان نے ملاقات کے لیے آئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی سرزنش کردی۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقات ادھوری رہی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں نے احتجاج جاری رکھنے کا کہا تھا، آپ کے تمام احتجاج فلاپ ہوئے، آپ سیکہا تھا ایس سی او پر احتجاج کرنا ہے لیکن کسی نے عمل نہیں کیا، میرے دیئے گئے منصوبے پر عمل کریں گے تو ہی باہر آسکوں گا۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو کھری کھری سنادیں۔ عمران خان کا پارٹی رہنماؤں سے کہنا تھا کہ آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں، جیل سے نکلنے کے لیے جو پلان میں نے دیا تھا اس پر کسی نے عمل نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button