پاکستان

نواز شریف کی اچانک لندن روانگی کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

نواز شریف نے دو ہفتے قبل لندن آنا تھا لیکن وہ 26 ویں ترمیم کی ووٹنگ میں حصہ لینے کیلئے رک گئے تھے ، اب آئینی ترمیم کا عمل مکمل ہو چکا ہے

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی اچانک لندن روانگی کیوں؟ اس حوالے سے اصل کہانی سامنے آنے کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن نواز شریف آئندہ چند روز میں لندن جائیں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے دو ہفتے قبل لندن آنا تھا لیکن وہ 26 ویں ترمیم کی ووٹنگ میں حصہ لینے کیلئے رک گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو امریکا کا ویزا اسی ہفتے ملنے کا امکان ہے۔ خیال رہیکہ نواز شریف تقریبا ایک برس کے بعد لندن آرہے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ نواز شریف ایک ہفتے تک لندن پہنچیں گے، نواز شریف لندن میں مختصر قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے، حسین نواز کے علاوہ خاندان کا ایک اور فرد بھی ان کے ہمراہ جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button