26ویں آئینی ترمیم کی منظوری،عام آدمی کو انصاف میں آسانی ہوگی،وزیراعظم کی وضاحت
وزیراعظم شہبازشریف نےکہا کہ 26ویں آئینی ترمیم منظور ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آئینی بینچ کی تشکیل سے عام آدمی کو انصاف میں آسانی ہوگی۔ آئینی ترمیم 2006 میں ہوئے میثاق جمہوریت کے ایک اور وژن کی تکمیل ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نےکہا کہ 26ویں آئینی ترمیم منظور ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آئینی بینچ کی تشکیل سے عام آدمی کو انصاف میں آسانی ہوگی۔ آئینی ترمیم 2006 میں ہوئے میثاق جمہوریت کے ایک اور وژن کی تکمیل ہے، شہید بے نظیربھٹو اور نوازشریف نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم میں نواز شریف کی بھرپور رہنمائی حاصل تھی، صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان سمیت معاونت پر آزاد اراکین کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 26ویں آئینی ترمیم ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے بہترین ثابت ہوگی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ ترامیم معاشی اور سیاسی استحکام کے لیے سود مند ثابت ہوگی، انتھک محنت کے بعد ہر شک پر بحث کی گئی، ترمیم چارٹر آف ڈیموکریسی کی تکمیل ہے، آئینی ترمیم سے تیز ترین انصاف کا حصول ممکن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایس سی اوکانفرنس کے کامیاب انعقاد پر بھی سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایس سی او کانفرنس سے دنیا بھرمیں پاکستان کا امیج بہتر ہوا، ایس سی او کانفرنس کےموقع پر ایک بڑا چیلنج سیکیورٹی کا تھا، اس موقع پر سیکیورٹی اداروں نے بھرپور سیکیورٹی فراہم کی۔ ’چین اور روس کے وزرا اعظموں نے اسلام آباد کی خوبصورتی کی تعریف کی‘۔