پاکستان
سونے کےبھاؤ کی لمبی چھلانگ،قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
آل پاکستان جیمز اینڈجیولر ایسوسی ایشن کےمطابق ملک بھرمیں سونےکی قیمت میں 2 ہزار روپےکا اضافہ ہوا ہےجس کےبعد فی تولہ سو نےکا بھاؤ 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپےہے

کراچی(کھوج نیوز)سونے کےبھاؤ کی لمبی چھلانگ،قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔رپورٹ کے مطابق سونےکا بھاؤملکی اورعالمی منڈیوں میں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈجیولر ایسوسی ایشن کےمطابق ملک بھرمیں سونےکی قیمت میں 2 ہزار روپےکا اضافہ ہوا ہےجس کےبعد فی تولہ سو نےکا بھاؤ 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپےہے۔ ایسوسی ایشن کےمطابق اسی طرح 10 گرام سونےکا بھاؤ 1714 روپےاضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپےہے۔دوسری جانب عالمی بازارمیں سونےکا بھاؤ 20 ڈالراضافےسے 2757 ڈالرفی اونس ہے۔